افغانستان کے شہر قندہار میں معمولات زندگی بحال ہونے لگے اور میڈیسن، خشک میوہ جات کی مارکیٹیں کھل گئی ہیں تاہم خریداروں کی تعداد میں کمی دیکھی جارہی ہے۔
مارکیٹ حکام کے مطابق میڈیسن مارکیٹ میں پاکستانی ادویات کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے جبکہ بھارتی، ایرانی ادویات کی سپلائی متاثر ہے ۔
مارکیٹ یونین نے بتایا کہ طالبان کے کنٹرول کے بعد بھارت نے افغانستان کیساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ معطل کردی ہے اور اس کے برخلاف پاکستان سے ادویات کی درآمد جاری ہے۔
مارکیٹ یونین نے کہاکہ رواں سیزن میں سب سے زیادہ کاروبار انجیر کا ہورہا ہے، اندرون اور بیرون ملک خریداروں کا اعتماد بحال ہونا شروع ہوگیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بینکنگ نظام متاثر ہونے سے رقم کی لین دین میں مشکلات کا سامنا ہے۔
Comments are closed.