قلات کے علاقے منگچر میں ٹرک سے ٹماٹر گرانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
کمشنر قلات داؤد خلجی کے مطابق ملزم کو ویڈیو کی مدد سے شناخت کے بعد گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
مظاہرین نے کوئٹہ کراچی شاہراہ بند کرکے کنٹینرز روکے تھے۔
مظاہرین کے ہاتھوں ہی ایک کنٹینر سے ٹماٹر ضائع کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ قلات کے علاقے منگوچر میں مقامی زمینداروں نے ایران سے ٹماٹر کی درآمد پر احتجاج کرتے ہوئے کنٹینر سے ٹماٹر پھینک دیے تھے۔
زمینداروں نے گزشتہ روز قلات میں ایرانی ٹماٹر اور سیب کی درآمد کےخلاف کوئٹہ کراچی شاہراہ بھی بند کردی تھی۔
زمینداروں کا کہنا تھا کہ سیلاب کی صورتحال کے بعد اگر ایران سے ٹماٹر اور سیب درآمد کیا گیا تو ہمارا مزید نقصان ہوگا۔
کمشنر قلات داؤد خلجی کا کہنا ہے کہ واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں، ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
Comments are closed.