بلوچستان کے ضلع قلات کے جوڈیشل لاک اپ سے 6 خطرناک قیدی فرار ہوگئے۔
لاک اپ پر تعینات عملے کو ایک گھنٹے بعد قیدیوں کے فرار کا علم ہوا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) قلات بابر مشتاق کے مطابق قتل کی وارداتوں میں ملوث قیدی بھی فرار ہونے والوں میں شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قلات جوڈیشل لاک اپ سے 6 قیدی محمد عارف، عبدالقیوم، نصیر احمد ،نبی بخش ،محمد اسماعیل اور عبدالحفیظ فرار ہوئے ہیں۔
ڈی پی او کے مطابق قیدی جوڈیشنل لاک اپ کا دروازہ توڑ کر پچھلی دیوار سے فرار ہوئے۔ شہر کی ناکہ بندی کرکے مفرور قیدیوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے آئی جی جیل بلوچستان شجاع الدین کاسی نے بتایا کہ قلات جوڈیشنل لاک اپ پولیس کی زیر نگرانی ہے ،قیدیوں کے فرار کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
Comments are closed.