بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قلات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ

بلوچستان کے علاقے قلات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ 

کوئٹہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر قلات میں محسوس کیے گئے زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی۔ 

زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز قلات کے جنوب مشرق میں 15 کلو میٹر دور تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.