وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ قطر پاکستان میں تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، جس کے بعد ملک میں فائنانسنگ کا گیپ ختم ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو قطری سرمایہ کاری کے متعلق بتادیا گیا ہے۔ قطر حویلی بہادر اور بلوکی پاور پلانٹ کے علاوہ پاکستان کے ہوائی اڈوں پر بھی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔
قطر کو پورٹ قاسم فریٹ ٹرمنل، شمسی توانائی کے منصوبے اور اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری میں بھی دلچسپی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قطر 2 لاکھ پاکستانیوں کو اپنے ملک میں روزگار فراہم کرنے کی بھی منظوری دے گا۔
Comments are closed.