hookup Suplee PA hookup Roosevelt New Jersey dog screening hookup to laptop instant sex hookup sites

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قطر کا پاکستان کو ایل پی جی فراہم کرنے میں دلچسپی کا اظہار

وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا ہے کہ قطری ہم منصب نے پاکستان کو ایل پی جی فراہم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق ملک کی دوحہ میں قطری ہم منصب سے ملاقات ہوئی ہے۔

مصدق ملک کا کہنا ہے کہ قطری ہم منصب نے پاکستان کو ایل پی جی فراہم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، قطر پاکستان کو یومیہ 3 سے 4 ہزار ٹن ایل پی جی فراہم کرے گا۔

 انہوں نے امید ظاہر کی کہ قطر سے ایل پی جی درآمد کرنے کے لیے جلد میکنزم طے کرنے پر بات چیت شروع ہو جائے گی۔

پاکستان کے لیے ایک اور اچھی خبر یہ ہے کہ قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کردی۔

 ذرائع کے مطابق قطر پاکستان میں مختلف شعبوں میں 3 ارب ڈالر کی فوری سرمایہ کاری کرے گا۔

 قطر نے کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی، دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے دوران پاکستان اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دوحہ میں فٹبال اسٹیڈیم کا دورہ کیا، جہاں انہیں فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی کے لیے تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے کھیلوں کے ایونٹ کے لیے جدید ترین سہولیات کے قیام میں قطر کی کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو فخر ہے کہ فیفا ورلڈکپ قطر2022  کا آفیشل میچ بال پاکستان میں بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف گزشتہ روز قطر کے 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد سے دوحہ پہنچے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے دورے کے دوران قطر کے ساتھ توانائی، تعاون، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو گہرا کرنے پر بات ہو گی۔

قطر میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع تلاش کرنے پر بھی توجہ دی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.