قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضیٰ سید کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 4 ارب ڈالر کی فنانسنگ حاصل کرلی ہے، قطر نے 2 ارب ڈالر فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
کراچی میں ماہرین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ایک ارب ڈالر مالیت کے تیل پر موخر ادائیگی کی سہولت دے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی۔
مرتضیٰ سید نے کہا کہ مالی سال 2023 میں پاکستان کو 30 ارب ڈالر خام فنانسنگ کی ضرورت ہے جبکہ 37 ارب ڈالر فنانسنگ حاصل کرنے کا تخمینہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوست ملکوں سے 4 ارب ڈالر ملنے سے فنڈنگ صورتحال بہتر ہوئی ہے۔
Comments are closed.