بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قطر میں ہونے والا پہلا فٹبال ورلڈکپ، شراب پر سخت پابندی

قطر میں رواں برس ہونے والے فٹبال ورلڈکپ کے دوران اسٹیڈیم میں شراب لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

میچ شروع ہونے سے پہلے اور ختم ہونے کے بعد اسٹیڈیم کے باہر چند مخصوص اسٹالز پر صرف بیئر دستیاب ہو گی۔

رواں سال ہونے والا فیفا ورلڈکپ کسی بھی مسلم ملک میں ہونے والا فٹبال کا پہلا ورلڈکپ ہوگا۔

فٹبال ایسوسی ایشن اور قطری حکام کے درمیان یہ معاملہ طے پایا ہے کہ شائقین میچ سے قبل اور بعد میں صرف بیئر لے سکیں گے لیکن میچ کے دوران اور اسٹیڈیم کے اندر بیئر بھی نہیں پیش کی جائے گی۔

فٹبال کا میگا ایونٹ رواں برس نومبر میں شروع ہوگا اور 28 دن تک جاری رہے گا۔

قطر نے فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی کے لیے 2010 میں حقوق حاصل کیے تھے۔

یاد رہے کہ 2014 کے فٹبال ورلڈکپ کے لیے فیفا نے برازیل پر دباؤ ڈالا تھا کہ اسٹیڈیم میں شراب لانے کی پابندی ختم کی جائے جس کے بعد برازیل نے پابندی ہٹا لی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.