- مصنف, مرزا اے بی بیگ
- عہدہ, بی بی سی اردو، نئی دہلی
- 2 گھنٹے قبل
قطر میں سزائے موت کے منتظر انڈین بحریہ کے آٹھ سابق افسران کی رہائی اور انڈیا واپسی کو وزیر اعظم مودی کی بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ انڈین حکومت نے 12 فروری کو آگاہ کیا تھا کہ قطر میں سزائے موت پانے والے انڈین نیوی کے تمام افسران کو رہا کر دیا گیا ہے جبکہ ان میں سے سات واپس انڈیا بھی پہنچ چکے ہیں۔ اگرچہ انڈین اور قطری حکومت نے یہ تفصیلات نہیں بتائیں کہ ان افراد کو کس جرم میں سزائے موت سنائی گئی تاہم ’روئٹرز‘ اور ’فنانشل ٹائمز‘ کا دعویٰ ہے ان افراد پر ’اسرائیل کے لیے جاسوسی‘ کا الزام تھا۔سوشل میڈیا پر ابھی ان افراد کی رہائی اور ’انڈیا کی سفارتی کامیابی‘ کا چرچا ہو ہی رہا تھا کہ سابق انڈین وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور رکن پارلیمان سبرامنیم سوامی نے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ (ان افراد کی رہائی) ’کا سہرا بالی وڈ سٹار شاہ رخ خان کو جاتا ہے کیونکہ یہ اُن کی ہی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔‘یہ ٹویٹ سامنے آنے کے بعد لوگوں کی توجہ مودی اور ان کی کامیابی سے ہٹ کر شاہ رخ خان پر مرکوز ہو گئی تاہم جلد ہی شاہ رخ خان کے دفتر نے اس دعوے کو مسترد کر دیا اور اسے بے بنیاد قرار دیا۔ لیکن سوشل میڈیا پر زیادہ تر لوگ شاہ رخ خان کی خلیجی ممالک میں قبولیت کے پیش نظر اس دعوے کو صداقت پر مبنی قرار دے رہے ہیں اور انھیں رہائی کے معاملے میں انڈیا کا ’اصل سفیر‘ بتا رہے ہیں۔
سبرامنیم سوامی اپنے متنازع بیانات کے لیے جانے جاتے ہیں اور حالیہ دنوں میں ان کی جانب سے سامنے آنے والے بیانات سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ وہ انڈین وزیر اعظم مودی کے اس قدر سراہے جانے کے حق میں نہیں ہیں۔،تصویر کا ذریعہPMO
عرب دنیا میں انڈیا کی ’بدلتی تصویر‘
،تصویر کا ذریعہGetty Images
رہا ہونے والے بحریہ کے افسران نے کیا کہا؟
،تصویر کا ذریعہANI
BBCUrdu.com بشکریہ
body a {display:none;}
Comments are closed.