قطر میں 2008 سے ایک ایسا جدید اسپتال کام کررہا ہے جو انسانوں کے لیے نہیں بلکہ باز کے علاج کے لیے ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سوق وقف میڈیکل اسپتال صرف پرندوں کے لیے قائم کیا گیا ہے۔
دوحا میں واقع اس اسپتال میں روزانہ 150 مریضوں (پرندوں) کا علاج کیا جاتا ہے اور وہ بھی صرف پروں والے پرندوں کا۔
یہ اسپتال خاص طور پر فالکن (باز) کے علاج کرتا ہے اور یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا یہ اپنی نوعیت کا واحد اسپتال ہے۔
دنیا میں دیگر ملکوں میں بھی باز پالنے کی روایات موجود ہے لیکن قطر نے اس حوالے سے ایک منفرد اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
اسپتال میں باز کے علاج کے لیے تمام جدید سہولتیں، اسٹاف اور آلات موجود ہیں جو دنیا کے بعض ترقی یافتہ ملکوں میں انسانوں کے لیے بھی دستیاب نہیں۔
Comments are closed.