ہفتہ8؍جمادی الاوّل 1444ھ 3؍دسمبر 2022ء

قطر: فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلئے 2 جنوبی کورین لڑکیوں کا انوکھا منصوبہ

فٹ بال کی شوقین دو کورین دوستوں نے قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022 دیکھنے کے لیے ایک انوکھا لیکن بہترین منصوبہ کافی پہلے ہی تیار کرلیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق راری اور ہاما نامی دو لڑکیوں نے جنوبی کوریا سے قطر کا رُخ صرف فٹ بال کا ورلڈ کپ دیکھنے اور اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے کیا۔

میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے فٹ بال کی شوقین لڑکیوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے کچھ عرصہ قبل ہی منصوبہ بنالیا تھا کہ وہ قطر میں ملازمت تلاش کرکے یہاں مستقل رہائش اختیار کرلیں گی۔

راری کا کہنا ہے کہ وہ فٹ بال کی بہت بڑی فین ہیں، وہ دوحا میں ورلڈ کپ کی وجہ سے رواں سال مئی کے مہینے میں منتقل ہوئی ہیں، وہ رواں سال مئی کے مہینے میں دوحہ کی ایوی ایشن انڈسٹری میں ملازمت ملنے کے بعد قطر آئیں۔

اس کے دو ماہ بعد ہاما جوالئی میں قطر منتقل ہوئیں۔

ہاما کا کہنا ہے کہ وہ یہاں جولائی میں آئی تھی۔ انہوں نے مل کر منصوبہ بنایا کہ کام کے لیے دوحہ آئیں، تاکہ دونوں ورلڈ کپ دیکھ سکیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان دونوں نے کبھی گمان بھی نہیں کیا تھا کہ جنوبی کوریا کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال کو شکست دے کر ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک طویل عرصے سے ایسے ہی لمحے کا انتظار کر رہی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.