اتوار 25؍رمضان المبارک 1444ھ16؍اپریل 2023ء

قطر ایئرویز کا طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

قطر ایرویز کا طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔ ذرائع کے مطابق دوحہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز QR 614 کے طیارے کا ٹیل لینڈنگ کے دوران رن وے سے ٹکرایا۔ 

طیارہ لینڈنگ کی پہلی کوشش کے دوران لینڈ نہ کرسکا۔ پائلٹ نے ٹیک آف کیا تو طیارے کا ٹیل رن وے سے ٹکرا گیا۔

ذرائع کے مطابق طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا۔ سی اے اے اور ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ 

سی اے اے ذرائع کے مطابق قطر ایئر کے طیارے کو تحقیقات تک اسلام آباد ایئر پورٹ پر روک لیا گیا ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.