قطر اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کی جانب پیش رفت جاری ہے۔
اس حوالے سے اماراتی عہدیدار کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک سفارتخانے کھولنے سمیت سفارتی تعلقات کی بحالی پر کام کر رہے ہیں۔
دوسری جانب ایک خلیجی عہدیدار کا کہنا ہے کہ یو اےای اور قطر کے درمیان جون کے وسط تک مکمل سفارتی تعلقات کی بحالی اور سفارتخانے دوبارہ کھل جانے کی توقع ہے۔
ادھر قطر کی وزارت خارجہ نے معاملے پر ردعمل سے گریز کیا ہے۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے2017 میں قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے۔
جن میں سے سعودی عرب اور مصر2021 میں قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرچکے ہیں، جب کہ بحرین نے گزشتہ ہفتے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کا ا علان کیا ہے۔
Comments are closed.