قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اقوام متحدہ کا افغانستان کی صورتحال پر دو روزہ اجلاس شروع ہوگیا، اجلاس کی صدارت اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس کر رہے ہیں۔
اجلاس میں پاکستان، امریکا، چین، ایران، بھارت اور برطانیہ سمیت کئی ممالک شریک ہیں، اجلاس میں طالبان حکومت کو مدعو نہیں کیا گیا۔
طالبان کے نائب ترجمان بلال کریمی نے توقع ظاہر کی ہے کہ دوحہ اجلاس سے افغانستان پر سے پابندیاں ہٹانے کی راہ ہموار ہوگی۔
اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے منجمد اثاثے جاری کرنے پر بھی بات ہونی چاہیے۔
Comments are closed.