بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قصور: پیپر مل کے ویئر ہاؤس میں آگ لگ گئی

قصور میں واقع پیپر مل کے ویئر ہاؤس میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری کا زیادہ حصہ آگ کی لپیٹ میں ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ آگ فیکٹری کے دوسرے حصے تک نہ پہنچ پائے۔

ریسکیو حکام کا مزید کہنا ہے کہ فیکٹری کے دوسرے حصے میں بڑی مقدار میں کیمیکل موجود ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر قصور کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے لاہور اور اوکاڑہ سے مزید گاڑیاں طلب کرلی گئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.