بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قصور: موٹر سائیکل کی ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر، نوجوان جاں بحق

قصور میں دھند کے باعث موٹر سائیکل سڑک کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، جس سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ساتھی زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بھلو اسٹاپ کے نزدیک لاہور سے قصور آتے ہوئے موٹر سائیکل سڑک کنارے کھڑی ایک ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار وسیم نامی نوجوان جاں بحق جبکہ ساتھی شاہد شدید زخمی ہو گیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے وسیم کی لاش اور زخمی شاہد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.