قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں ٹریفک کے المناک حادثے میں 4 بہن بھائی جاں بحق ہو گئے، عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز فتاری کے باعث پیش آیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق موٹرسائیکل سوار 16 سالہ عمران اپنی 3 بہنوں کے ہمراہ کوٹ رادھا کشن سے اپنے گھر چونیاں جارہا تھا کہ موڑ درس بھوئے آصل کے قریب حادثہ پیش آ گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق بس اور موٹرسائیکل دونوں تیز رفتاری سے جارہے تھے، موٹرسائیکل تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر بس سے ٹکرا گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں عمران، 22 سالہ اقرا، 14 سالہ لائبہ اور 8 سالہ طیبہ شامل ہیں۔
Comments are closed.