قصور میں ایک کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا کیے گئے تاجر کو پولیس نے 10 گھنٹوں میں بازیاب کرا لیا جبکہ دو اغوا کار بھی گرفتار کر لیے گئے۔
ترجمان قصور پولیس کے مطابق اتوار کی صبح الہٰ آباد کے رہائشی تاجر یاسین کو نامعلوم کار سواروں نے اغوا کر لیا تھا، اغواکاروں کی جانب سے تاجر کے موبائل سے فون کر کے اس کے بھائی سے ایک کروڑ روپے تاوان مانگا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے دھمکی دی تھی کہ شام پانچ بجے تک رقم ادا نہ کی گئی تو مغوی کو قتل کر دیں گے۔
ترجمان پولیس کا بتانا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پولیس جلد ہی ملزمان تک پہنچ گئی اور 2 اغوا کاروں کو گرفتار کر کے تاجر یاسین کو بازیاب کرا لیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران موقع سے ملزمان کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔
Comments are closed.