قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ میلبورن میں قرنطینہ کے مشکل دنوں میں اہلیہ شنیرا اکرم نے کافی متحرک کیا۔
11 ماہ بعد اہلیہ اور بیٹی سے ملنے میلبورن پہنچنے والے وسیم اکرم نے قرنطینہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی۔
سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ قرنطینہ لائف بہت مشکل ہے، شنیرا اکرم نے مجھے متحرک کیا۔
انہوں نے کہا کہ قرنطینہ کی زندگی ذہنی و جسمانی دونوں صحت کے لیے کافی مشکل ہے۔
وسیم اکرم نے قرنطینہ کے دنوں میں ورزش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اپنی ورزشی سائیکل اور ویٹس بھی دکھائے اور کہا کہ اگر آپ چاہیں تو کچھ بھی کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس سے شنیرا بیٹی کے ہمراہ کورونا وبا کی وجہ سے لگی سفری پابندیوں کے باعث آسٹریلیا میں ہی پھنسی ہوئی ہیں۔
وسیم اکرم اہلیہ شنیرا اکرم اور بیٹی عائلہ سے طویل مدت بعد ملنے میلبورن پہنچے ہیں اور قرنطینہ کے دنوں کے خاتمے کے بعد دونوں سے ملاقات کریں گے۔
Comments are closed.