
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد کراچی کنگز کے اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔
پی ایس ایل سیزن سیون کے آغاز سے قبل کراچی کنگز کے صدر و مینٹور وسیم اکرم کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے، لیکن آئسولیشن مکمل کر کے کوویڈ کی منفی رپورٹ آنے پر انہوں نے اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔
عمان سے واپسی پر ویسم اکرم کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس پر انہیں آئسولیشن میں بھیج دیا گیا تھا۔
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈز بھی کراچی پہنچ گئے، وہ 3 روز آئسو لیشن مکمل کرنے کے بعد اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
اس موقع پر سر ویوین رچرڈز کا کہناتھا کہ دوبارہ پاکستان آ کر بہت خوش ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم نے ایونٹ میں اچھا آغاز کیا ہے، جیت ہمیشہ اہم ہوتی ہے۔
Comments are closed.