امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے بزرگوں نے قربانیاں اس لیے نہیں دیں کہ وڈیرے اور جاگیر دار قبضہ کرلیں۔
کراچی میں الخدمت کے بنو قابل ٹیسٹ کے شرکاء سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 14 سے 25 سال کے نوجوان 65 لاکھ سے زیادہ ہیں، ان میں صرف 40 تا 50 ہزار نوجوان ڈگری پروگرام تک جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پڑوسی ملک 300 ارب ڈالر پر ہے تو ہم اس کا مقابلہ کریں گے، ہم نوجوانوں کو باہر نہیں بھیجیں گے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے یہ بھی کہا کہ ہم پاکستان میں ڈالر بھی لائیں گے، درہم اور دینار بھی لائیں گے ساتھ ہی اپنے روپے کی قدر بھی بڑھائیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ساڑھے 3 کروڑ عوام کے لیے ملازمت نہیں ہے، سی ایس ایس پروگرام شروع کر رہے ہیں، 2024ء میں الخدمت آئی ٹی کالج بنائے گی۔
سراج الحق نے کہا کہ کراچی شہر میں رہنے والے سب کی خدمت کریں گے، قبضہ میئر سے جاں چھڑانے کےلیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے قربانیاں اس لیے نہیں دیں کہ وڈیرے اور جاگیردار ہم پر قبضہ کرلیں، مسئلہ صرف میئر کا نہیں اب صوبائی اسمبلی بھی ہم بنائیں گے۔
Comments are closed.