اتوار13؍ذوالحجہ 1444ھ2؍جولائی 2023ء

قرآن کی بے حرمتی، پاکستان کا عالمی پارلیمانوں سے رابطے کا فیصلہ

سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعے پر قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے عالمی پارلیمانوں سے رابطے کے لیے خط بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی پارلیمان، حکومت اور عوام واقعے پر شدید رنجیدہ ہیں، سویڈن حکومت فوری ایکشن لے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، نفرت انگیز حرکتیں بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں۔

سویڈن میں اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر قرآن کریم کی بےحرمتی کے واقعے کے خلاف عراق کے دارالحکومت بغداد میں سویڈش سفارتخانے پر ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔

دوسری جانب یورپی یونین نے بھی قرآن کریم کی بے حرمتی کے عمل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ جارحانہ، بے عزتی اور واضح طور پر اشتعال انگیزی پر مبنی ہے۔

یورپی یونین نے اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ نسل پرستی، نفرت انگیزی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.