سوئیڈن میں قرآن کریم کی بےحرمتی کے خلاف جے یو آئی نے ملک گیر احتجاج کیا۔
خیرپور، کوہلو، کندھ کوٹ، سکھر، سرگودھا، جیکب آباد او ر نوشہرہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔
مظاہرین نے واقعے کے خلاف نعرے بازی کی اور حکومت سے فوری طور پر سوئیڈن کے سفیر کو ملک سے بے دخل کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر مظاہرین نے مسلم ممالک اور او آئی سی سے بھی سوئیڈن سے سفارتی اور تجارتی تعلقات فوری طور پر منقطع کرنے پر زور دیا۔
Comments are closed.