سویڈن میں اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر قرآن کریم کی بےحرمتی کے واقعے کے خلاف عراق کے دارالحکومت بغداد میں سویڈش سفارتخانے پر ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔
عرب میڈیا کے مطابق مظاہرین نے سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان، ترکیہ، مراکش، اردن اور متحدہ عرب امارات نے سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔
ترکیہ، امارات، اردن، مراکش سمیت کئی مسلم ممالک نے سویڈن واقعے پر احتجاج کیا ہے۔
Comments are closed.