وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم سب کو مل کر قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کو روکنا ہوگا۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ مباحثے سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ اس طرح کے واقعات مسلمانوں کے عقیدے اور جذبات پر حملہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی اسلامی ملک میں کسی عقیدے کی بے حرمتی کی اجازت نہیں ہے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم سب کو مل کر قرآن پاک کی بیحرمتی کے واقعات کو روکنا ہوگا۔
Comments are closed.