وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے خلاف قرارداد منظوری کا خیرمقدم کیا۔
انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کونسل نے اسلامی اور دیگر عقائد کے اربوں لوگوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ قرارداد عالمی انسانی حقوق کے تحت آزادی اظہار کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ قرارداد مناسب اور مخصوص بین الاقوامی انسانی حقوق کی نمائندگی کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذہبی منافرت روکنے کےلیے پیش قرارداد انسانی حقوق قانون کے مطابق ہے۔
Comments are closed.