وزیراعظم شہباز شریف نے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایسی گھٹیا اور نفرت انگیز اسلامو فوبک حرکتیں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں کہ میں اس اسلام مخالف عمل کی مذمت کروں، اس حرکت کا مقصد پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ قرآن پاک پوری انسانیت کےلیے محبت، امن اور حکمت کی کتاب ہے۔ جس نے یہ قابل مذمت فعل کیا اس نے درحقیقت انسانیت کی مشترکہ اقدار کی توہین کی۔
Comments are closed.