جماعتِ اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ سوئیڈن اور ڈنمارک میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی پر صرف مذمت اور لفظی قرار داد سے کچھ نہیں ہو گا۔
یہ بات مشتاق احمد نے سینیٹ اجلاس میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی کے واقعات پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صرف مذمت اور لفظی قرارداد سے کچھ نہیں ہوگا، ڈنمارک اور سوئیڈن سے سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں۔
سینیٹر مشتاق احمد نے یہ بھی کہا ہے کہ ڈنمارک اور سوئیڈن کے سفیروں کو ملک بدر کیا جائے اور اگر ان ممالک میں ہمارے سفیر ہیں تو ان کو بھی واپس بلایا جائے۔
Comments are closed.