ہفتہ 26؍ذوالحجہ 1444ھ15؍جولائی 2023ء

قدرتی آفات سے نمٹنے کا چیلنج، پاکستان نے آئی ایم ایف کو پلان بتادیا

قدرتی آفات سے نمٹنے کے چیلنج کے سلسلے میں پاکستان نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کو پلان بتادیا۔

اس حوالے سے آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی، زراعت، فوڈ سیکیورٹی پر 30 ارب روپے خرچ کرے گا۔

پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری آئی ایم ایف معاہدے کے سبب پاکستان کی فنڈنگ کی راہ ہموار ہونے کی وجہ سے کی گئی ہے۔

عالمی ادارے کے مطابق پاکستان کو کئی قدرتی آفات کے خطرات کا سامنا ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان ایک ایکشن پلان پر کام کر رہی ہے، پلان کے تحت اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام سے پاکستان مدد لے گا۔

اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ پلان کے تحت پاکستان قدرتی آفات کے ممکنہ شکار کمزور شعبوں کا تحفظ فراہم کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.