ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے مقدمات میں مطلوب 3 اشتہاری ملزمان کو متحدہ عرب امارت (یو اے ای) سے گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ مطلوب اشتہاری ذیشان نے 2023 میں شہری کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ اشتہاری ملزم ہدایت اللّٰہ نے 2017 میں رحیم یار خان میں شہری کو قتل کیا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اشتہاری ملزم اکرم نے 2021 میں بہاولپور میں شہری کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔
پولیس کے مطابق تینوں اشتہاری ملزمان وارداتوں کے بعد یو اے ای فرار ہوگئے تھے۔
پنجاپ پولیس کا کہنا ہے کہ رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار اشتہاریوں کی تعداد 150 ہو گئی۔
Comments are closed.