بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قتل کی دھمکیاں، جمشید چیمہ نے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی

جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں پولیس کی جانب سے بے گناہ قرار دیے جانے پر پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے درخواستِ ضمانت واپس لے لی۔

ایڈیشنل سیشن جج ضیاء الطارق نے جمشید اقبال چیمہ کی درخواستِ ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مصطفیٰ آباد پولیس نے تفتیش میں جمشید اقبال چیمہ کو بے گناہ قرار دے کر مقدمہ خارج کر دیا ہے، اس لیے وہ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔

این اے 133 میں ضمنی انتخاب کے معاملے پر لاہور ہائی کورٹ کے ایپلیٹ ٹربیونل نے پی ٹی آئی کے امید وار جمشید اقبال چیمہ اور ان کی اہلیہ مسرت جمشید چیمہ کی اپیلیں مسترد کر دیں۔

بعد میں میڈیا سے گفتگو میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ شہباز گِل جمہوری قوتوں کی جنگ لڑ رہے ہیں، جس کے لیے اور لوگوں کو بھی کوشش کرنا ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.