خیبر پختون خوا حکومت نے قبائلی اضلاع کے ہزاروں خصوصی بچوں کو تعلیم دینے کا منصوبہ تیار کر لیا۔
اس ضمن میں وزیرِ بہبود آبادی خیبر پختون خوا ہشام انعام اللّٰہ کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع میں خصوصی بچوں کیلئے 5 اسکولوں کی تعمیر کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے تحت 5 قبائلی اضلاع میں قوتِ سماعت و گویائی سے محروم بچوں کے لیئے اسکول قائم کیئے جائیں گے۔
وزیرِ بہبود آبادی خیبر پختون خوا کا مزید کہنا ہے کہ یہ 5 اسکول خیبر، مہمند، کرم، باجوڑ اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں بنائے جائیں گے۔
ہشام انعام اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس منصوبے کو ڈھائی سال میں 2 ارب 54 کروڑ روپے کی رقم سے مکمل کیا جائے گا۔
Comments are closed.