فلسطینی تنظیم ‘پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین’ (پی ایف ایل پی) کے وفد نے مصر کے انٹیلیجنس چیف سے ملاقات کی۔
پی ایف ایل پی کے وفد کی سربراہی ڈپٹی سیکریٹری جنرل جمال نظار کر رہے تھے۔
تنظیم کا وفد مصر کے انٹیلیجنس چیف عباس کامل سے ملاقات کیلئے قاہرہ گیا۔
فلسطینی تنظیم کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک میں حالیہ صورتحال، جدوجہد آزادی کو لاحق خطرات اور شہریوں کے جائز حقوق کے حصول کے عزم کو مستحکم کرنا ایجنڈے میں شامل تھا۔
ملاقات میں 30 جولائی کو مصر میں مجوزہ فلسطینی تنظیموں کے جنرل سیکریٹریز کے اجلاس کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔
خیال رہے کہ 10 جولائی کو فلسطین کے صدر محمود عباس نے ملکی تنظیموں کے اعلیٰ عہدیداران کے مصر میں غیر معمولی اجلاس کا اعلان کیا تھا۔
قاہرہ میں اس ہفتے ہونے والے اجلاس میں مسئلہ فلسطین کو درپیش چیلنجز اور خطرات پر گفتگو ہوگی۔
Comments are closed.