امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینا نہیں چاہتے، لیکن کسی کو اپنی بجلی کاٹنے نہیں دیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے تجارتی مرکز صدر کی کوآپریٹیو مارکیٹ میں تاجروں کے کےالیکٹرک کے خلاف جاری احتجاج کے دوران مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ہر جگہ مہنگائی اور کےالیکٹرک کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔ ہمارے دکھوں اور مشکلات کا احساس حکمرانوں کو نہیں ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کےالیکٹرک کو ساڑھے تین کروڑ عوام پر درندہ بنا کر چھوڑ دیا گیا ہے۔ کےالیکٹرک کے سی ای او نے عوام کو دھمکی دے کر توہین کی ہے۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینا نہیں چاہتے لیکن کسی کو اپنی بجلی کاٹنے نہیں دیں گے۔ کےالیکٹرک کراچی کے عوام اور قومی خزانے کی نادہندہ ہے۔
Comments are closed.