میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق سٹی کونسل کو کام کرنے دیا جائے، وعدہ ہے مثبت تبدیلی نظر آئے گی۔
مرتضیٰ وہاب نے ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن سے امید نہیں کہ وہ مخالفت کرے گی، ریاستی ادارے اپوزیشن نہ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ شہر میں 25 ٹاؤنز ہیں، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی مل کر کام کریں تو زیادہ بہتر خدمت کر سکیں گے۔
میئر کراچی نے بتایا کہ وہ کس حلقے سے الیکشن لڑیں گے اس بات کا اعلان ہفتہ دس دن میں کردیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے میئر کراچی کی نشست کے لیے مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمٰن 160 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
Comments are closed.