مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ کسی قانون میں نہیں لکھا ہوا کہ نااہلی تاحیات ہوگی۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران ملک احمد خان نے کہا کہ قانون بنانے کا اختیار سپریم کورٹ کے پاس نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی قانون میں نہیں لکھا ہوا کہ نااہلی تاحیات ہوگی۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ نواز شریف کو جتنا جلدی ہوسکے وطن واپس آجانا چاہیے۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوازشریف کے واپس آنے سے ہی پارٹی کی سیاست میں جان آئے گی۔
Comments are closed.