جمعرات 20؍جمادی الاول 1444ھ 15؍دسمبر 2022ء

قانون حرکت میں آئے تو عمران کی گرفتاری کبھی بھی ہو سکتی ہے، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ قانون حرکت میں آئے تو عمران خان کی گرفتاری کسی بھی وقت عمل میں آسکتی ہے۔ وفاقی حکومت فراخ دلی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ ملکی معیشت کی تباہی کا ذمے دار بھی عمران خان ہی ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے صوبائی وزیر سعید غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ توشہ خانہ اور منی لانڈرنگ کیسز میں عمران خان کسی بھی وقت گرفتار ہو سکتے ہیں۔

سعید غنی نے عمران کے حالیہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کی اور انصاف کے مطابق فیصلہ کیا تو یہ الیکش کمیشن پیچھے پڑ گئے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان نے اقتدار کی ہوس میں نہ صرف ملکی معیشت تباہ کی بلکہ بے بنیاد الزامات کے ذریعے قومی اداروں کی ساکھ بھی متاثر کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.