چیئرمین پی ٹی آئی کے ترجمان برائے قانونی امور نعیم پنجوتھا کا کہنا ہے کہ قانونی طور پر نواز شریف کو حفاظتی ضمانت نہیں مل سکتی۔
ایک بیان میں نعیم پنجوتھا نے کہا کہ حفاظتی ضمانت متعلقہ کورٹ تک پہنچنے کیلئے ملتی ہے، نواز شریف تو سزا یافتہ ہیں۔ وہ طبی بنیادوں پر اجازت لے کر بیرون ملک گئے، واپس نہیں آئے اور اشتہاری ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو سیدھا جیل جانا ہے، جیل جانے کیلئے حفاظتی ضمانت نہیں ملتی۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف الیکشن نہیں لڑسکتے، نااہلی آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات ہوئی تھی، نواز شریف کی نااہلی پر سپریم کورٹ تشریح بھی کرچکی ہے۔
نعیم پنجوتھا نے مزید کہا کہ الیکشن ایکٹ میں کوئی بھی ترمیم آئین کے آرٹیکل کو تبدیل نہیں کرسکتی، صرف دو تہائی اکثریت سے آرٹیکل 62 ون ایف میں نااہلی کی مدت کم کی جاسکتی ہے۔
Comments are closed.