پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ دپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے آج بھی اسپیکر قومی اسمبلی کی کرسی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔
ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے بلاول بھٹو زرداری کو خطاب سے روکا، یہ ثبوت ہے کہ عمران خان اور اُن کے حواریوں کے اعصاب پر پی پی چیئرمین سوار ہیں۔
پی پی کی خاتون رہنما نے مزید کہا کہ قاسم سوری نے اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر کے بد ترین پارلیمانی روایت قائم کی۔
اُنہوں نے کہا کہ استعفوں کے اعلان کے بعد قاسم سوری کا دوبارہ اجلاس کی سربراہی کرنا چھوٹی حرکت ہے۔
شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ قاسم سوری ڈپٹی اسپیکر کی حیثیت سے ایوان کی سربراہی کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں۔
Comments are closed.