بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قازقستان کے صدر کے اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں

آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ میں قازقستان کے صدر کے اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔

دنیا بھر میں ایک اور بڑا مالیاتی اسکینڈل منظر عام پر آگیا،جس کی مالیت 100 ارب ڈالر ہے۔

رپورٹ کے مطابق قازقستان کے صدر نے 1998 میں بطور وزیر خارجہ دس لاکھ ڈالر سوئس اکاؤنٹ میں جمع کروائے۔

رپورٹ کے مطابق قازقستان کے صدر نے برٹش ورجن آئی لینڈز میں آف شور کمپنیاں بنائیں، یہ اثاثے 50 لاکھ ڈالر کے تھے۔

رپورٹ کے مطابق قازقستان کے صدر نے امریکا اور روس میں 7.7 ملین ڈالرز کے اپارٹمنٹس بھی خریدے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.