قاری سید صداقت علی نے جاپان میں پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ کی کمیونٹی اور پاکستان کے لیے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی ہے۔
وہ سفیر پاکستان کی دعوت پر سفارتخانہ پاکستان پہنچے تھے۔ اس موقع پر سفیر پاکستان سمیت اہم سفارتی افسران و کارکنان نے قاری سید صداقت علی کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ قاری و نعت خواں قاری سید صداقت علی نے جاپان میں پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ کی خصوصی دعوت پر سفارتخانہ پاکستان میں نماز جمعہ کی امامت کی۔
اس موقع پر سفیر پاکستان نے قاری سید صداقت علی کی دینی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قاری سید صداقت علی نے اپنی کوششوں سے دین اسلام کے فروغ اہم کردار ادا کیا ہے، خصوصی طور پر اسلام اور پاکستان کے سافٹ امیج سے دنیا کو متعارف کرایا ہے جبکہ ان کے پیغام پاکستان سے بھی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی امن کی کوششوں کو مدد ملی ہے۔
اس موقع پر قاری سید صداقت علی نے جاپان میں پاکستان کے سفیر کی کمیونٹی اور پاکستان کے لیے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے موجودہ دورہ جاپان میں کمیونٹی کی ہر خاص و عام شخصیت نے سفیر پاکستان کے بہترین کردار کی تعریف کی ہے جس کے لیے سفیر پاکستان مبارکباد کے مستحق ہیں۔
Comments are closed.