وفاقی وزیرصحت قادر پٹیل نے ڈی جی ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس سے متعلق بیان کی وضاحت کردی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ایئرپورٹ پر جس واقعہ کا ذکر میں نے کیا۔ اس کا غلط مطلب لیا گیا، علم نہیں تھا کہ ڈی جی اے ایس ایف حاضر سروس فوجی افسر ہوتا ہے۔
وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ ہمارا اصولی موقف ہے سیکیورٹی ادارے ہمارے کل کیلئے اپنا آج قربان کررہے ہیں، اس بات پر اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ نہیں ہونا چاہیے تھی، ہمارا پارلیمنٹ میں بات کرنے کا ہرگز مطلب اداروں یا افراد کی حوصلہ شکنی کرنا نہیں ہوتا۔
عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پیپلز پارٹی مزاحمت اور انتشار کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، سیاسی پارٹیوں کے پاس سب سے بڑا ہتھیار مذاکرات کا ہوتا ہے، حالات جتنے بھی برے ہوں سیاسی پارٹیوں کو مذاکرات کے دروازے کھلے رکھنے چاہئیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی رویے سے ثابت کرے وہ مذاکرات پر یقین رکھتی ہے۔
Comments are closed.