بدھ6؍ربیع الثانی 1444ھ 2؍نومبر 2022ء

قاتل مارچ جہاں سے گزر رہا ہے, جانیں لے رہا ہے، خرم دستگیر

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو قاتل مارچ کہہ دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران خرم دستگیر نے کہا کہ قاتل مارچ جہاں سے گزر رہا ہے، جانیں لے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مارچ رینگ رہا ہے، اصل طاقت کا فیصلہ اسلام آباد میں ہوگا، جی ٹی روڈ پر عمران خان ناکام ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اسے فرلانگ مارچ کہہ سکتے ہیں، فیض آباد دھرنے کی ججمنٹ نے حدود و قیود مقرر کردی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اصل جنگ یہ ہے کہ آئین کی سربلندی ہوگی یا نہیں، عارضی مقاصد کےلیے قانون سازی ہمیشہ تباہ کن ہوتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.