پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ قاتل لوگوں کی ہر وقت عمران خان پر حملے کی کوشش ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ اس وقت الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوچکا، عمران خان کے ساتھ جلسے کی پلاننگ کرنی ہے، یہ لوگ ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔
یاسمین راشد نے کہا کہ لوگ عمران خان کے گھر کے پاس ویسے ہی بیٹھے ہوئے ہیں، جو جیل سے رہا ہو کر آئے تھے ان کو عمران خان سے ملنا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جو مرضی کہتے رہیں، عمران خان نے ہمیشہ قانون کی پاسدرای کی ہے، عمران خان لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد میں پیش ہوئے، عمران خان کو چلنے میں تکلیف ہوتی ہے۔
یاسمین راشد نے مزید کہا کہ عمران خان کے خلاف کیسز بنائے جا رہے ہیں، تماشا لگایا ہوا ہے، عمران خان کی پیشی سے متعلق ان کا وکیل بہتر بتا سکتا ہے۔
Comments are closed.