یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ قابض فورسز ایمبولینسوں سمیت ہر چیز پر حملہ کر رہی ہیں۔
اپنے ایک بیان میں یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ گزشتہ رات شہری انفرا اسٹرکچر پر گولا باری کی گئی۔
یوکرینی صدر نے کہا کہ قابض فورسز شہری علاقوں پر حملہ کررہی ہیں، جہاں کوئی فوجی انفرااسٹرکچر نہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ روس نے بیلاروس سے یوکرین پر حملہ نہ کیا ہوتا تو منسک میں بات چیت ممکن تھی۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ اُن مقامات پربات چیت کو تیار ہیں جو یوکرین کے خلاف جارحیت نہیں دکھا رہے۔
Comments are closed.