قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے فنانس بل 24-2023ء کی منظوری دے دی۔
انہوں نے فنانس بل پر دستخط کر کے فنانس بل 24-2023ء کی منظوری دی۔
اس سے قبل آج صبح چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ایوانِ صدر اسلام آباد پہنچے تھے جہاں انہوں نے قائم مقام صدر کی ذمے داریاں سنبھالی تھیں۔
واضح رہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے 52 رکنی وفد کے ہمراہ قومی ایئر لائن پی آئی اے کے خصوصی طیارے پر سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں۔
صدرِ مملکت کی غیر موجودگی میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کی ذمے داریاں سنبھالی ہیں۔
کابینہ ڈویژن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بطور قائم مقام صدر ذمے داریاں سنبھالنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
Comments are closed.