پیر7؍ذوالحجہ 1444ھ26؍جون 2023ء

قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے ذمے داری سنبھال لی، الیکشن ترمیمی بل پر آج دستخط متوقع

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بطور قائم مقام صدر ایوانِ صدر اسلام آبادپہنچ گئے جہاں انہوں نے ذمے داریاں سنبھال لیں۔

ذرائع کے مطابق قائم مقام صدر صادق سنجرانی کی جانب سے ذمے داریاں سنبھالنے کے بعد الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر آج دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ قائم مقام صدر صادق سنجرانی کے دستخط کرتے ہی یہ بل ایکٹ آف پارلیمنٹ بن جائے گا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں نااہلی کی زیادہ سے زیادہ سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاقِ رائے سے منظور کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے 52 رکنی وفد کے ہمراہ قومی ایئر لائن پی آئی اے کے خصوصی طیارے پر سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں۔

صدرِ مملکت کی غیر موجودگی میں اب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔

کابینہ ڈویژن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بطور قائم مقام صدر ذمے داریاں سنبھالنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

دوسری جانب الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ سے منظور ہونے کے بعد قومی اسمبلی سے بھی منظور ہو چکا ہے اور ایوانِ صدر میں صدر کی منظوری کے لیے بھیجا جا چکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.