بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے قومی رہنماؤں سے ٹیلی فون پر رابطے

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان اور دیگر اپوزيشن رہنماؤں سے ٹیلی فون پر رابطے کیے۔

شہباز شریف کی جانب سے  پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق مشترکہ حکمت عملی اور نیب ترمیمی آرڈیننس کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

 اپوزیشن رہنماؤں میں مہنگائی کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور ردِعمل دینے پر اتفاق کیا گيا۔

 شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ روز ایک لمبا خطبہ دینے کے بعد "ریلیف” فراہم کرنے کا یہ عمران خان کا طریقہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.