بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قائد اعظم کے مجسمے پر نئی عینک نصب

پنجاب کے شہر وہاڑی میں بابائے قوم قائدِاعظم محمد علی جناح کے مجسمے پر نئی عینک نصب کردی گئی۔

خیال رہے کہ نامعلوم چوروں نے قائدِاعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے عینک چوری کرلی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب قائد اعظم کے مجسمے سے عینک چوری کی گئی تھی، مجسمے سے عینک چوری کرنے پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے شہر وہاڑی میں نامعلوم چوروں نے بابائے قوم قائدِاعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے عینک چوری کرلی گئی تھی جس کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر نے کمشنر ملتان ڈویژن کو رپورٹ ارسال کردی ہے

دوسری جانب چوری کے معاملے کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر نے کمشنر ملتان ڈویژن کو رپورٹ ارسال کردی تھی۔ جس میں کہا گیا کہ دھند اور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر مجسمے سے عینک چوری کی گئی۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی پڑتال کی جارہی جبکہ کیمروں کی تعداد بڑھادی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں بہاولپور کے اسپتال چوک پر لگائے گئے اولمپیئن سمیع اللّٰہ کے مجسمے سے ہاکی اور بال بھی چوری ہوگئی تھی، بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.