منگل4؍جمادی الاوّل 1444ھ29؍نومبر2022ء

قائدٍ اعظم ٹرافی فائنل، سندھ کی ٹیم پہلی اننگز میں 284 پر آؤٹ

قائدِ اعظم ٹرافی کے فائنل کے دوسرے دن سندھ کی ٹیم ناردرن کے خلاف پہلی اننگز میں 284 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری فائنل میں سندھ کی ٹیم کے کھلاڑی آصف محمود نے 78 رنز بنائے جبکہ فواد عالم 61 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

ناردرن کی جانب سے موسیٰ خان اور عامر جمال نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ پہلے دن کے اختتام پر آصف علی 51 اور فواد عالم 36 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.